• news

حملوں اور دھماکوں کے بعد افغان میڈیا کا پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا پکتیا میں طالبان مخالف عناصرکامظاہرہ حمید گل کیخلاف نعرے بازی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) افغان میڈیا نے کابل میں ہونے والے طالبان کے حملوں اور دھماکوں کے بعد پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا ہے۔ افغانستان کے ٹی وی چینل اپنے پروگراموں میں افغانستان کے اندر دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرتے ہیں۔ پشتو اور دری کے ”ٹاک شوز“ میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل کی وفات پر پکتیا میں طالبان مخالف عناصر نے ایک جلوس نکالا جس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔
افغان میڈیا

ای پیپر-دی نیشن