یوم آزادی: نظریہ پاکستان ٹرسٹ کےزیر اہتمام ”پاکستان پائندہ باد“ کانفرنس آج ہو گی ‘رفیق تارڑ صدارت کرینگے
لاہور (خصوصی رپورٹر) تقریبات یوم آزادی کے سلسلے میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ”پاکستان پائندہ باد کانفرنس“ آج جمعرات 20 اگست کو الحمرا ہال شاہراہ قائداعظم میں دس بجے صبح منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر اسلامیہ جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ کانفرنس میں ملک بھر سے نمائندہ وفود، کارکنان تحریک پاکستان، دانشور، اساتذہ کرام، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
کانفرنس