• news

نارنگ منڈی: سرکاری ہسپتال میں دوائی نہ ملنے پر پانچویں کے طالب علم نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نارنگ منڈی کے سرکاری ہسپتال میں دوائی نہ ملنے پر پانچویں جماعت کے طالب علم شہریار نے ہسپتال میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی کو اچانک بخار ہوا جب ہسپتال لے جایا گیا تو دوائی نہ ہونے پر ڈاکٹر نے بازار سے دوائی منگوانے کی ہدایت کی جبکہ شہر بھر میں انتظامیہ کے چھاپوںکے ڈر سے تمام میڈیکل سٹورز مالکان نے ہڑتال کر رکھی تھی جس کے باعث مریض کےلئے پورے شہر سے دوائی نہ مل سکی اور ہسپتال میں بھی دوائی نہ ہونے کے باعث مریض دم توڑ گیا۔ چند ماہ میں مقامی صدر بازار سے ملحقہ زاہد سٹریٹ کے شیخ محمد یوسف کے دو بچے ٹی بی کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے اور تیسرے بچے کی ہلاکت پر ماں اور باپ ذہنی توازن کھو بیٹھے۔ ہر آنکھ اشکبار تھی۔

ای پیپر-دی نیشن