لاہور: 25 لاکھ سے زائد کے ڈاکے‘ کاہنہ میں مزاحمت پر 2 افراد زخمی
لاہور+ کاہنہ (نامہ نگاران) لاہور میں 25 لاکھ سے زائد کے ڈاکے‘ کاہنہ میں مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے نواب ٹاﺅن میں ساجد سے 13 لاکھ روپے مالیت کی کار اور نقدی، مانگا منڈی میںسا جد کے گھر سے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ روپے کی نقدی و زیورات، باغبانپورہ میں عرفان سے 5 لاکھ روپے، باغبانپورہ میں ہی احمد رضا سے 4 لاکھ اور موبائل فون، ڈیفنس اے میں صابر سے چار لاکھ اور موبائل، سمن آباد میں قمر کی فیملی سے ایک لاکھ 90ہزار کی نقدی، موبائل فون اور زےورات، اقبال ٹاﺅن میں محمد علی کی فیملی سے2 لاکھ ، باغبانپورہ میں عارف خان اور اس کی فیملی سے 95ہزار روپے کی نقدی، موبائل اور زےورات، ماڈل ٹاﺅن میں احمد سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل، ماڈل ٹاﺅن میں سمیع سے سوا لاکھ اور موبائل فون، اقبال ٹاﺅن میں پوسٹ میں امجد سے 60ہزار اور موبائل، نواب ٹاﺅن میں احسن سے 30 اور موبائل، اجمل سے 70 ہزار اور موبائل، ستوکتلہ میں علی سے 36 ہزار اور موبائل، اچھرہ میں شہباز سے 70ہزار اور موبائل، کوٹ لکھپت پیکو روڈ پر واقع الیکٹرک کی دکان سے 35 ہزار، غالب مارکیٹ میں مشتاق سے 30ہزار، ڈیفنس اے میں دوڈاکو رکشہ ڈرائیور زاہد کو باندھ کر اسکا رکشہ اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر لے گئے ہےں۔ چوروں نے مصطفی ٹاﺅن سے ظہیرکی گاڑی کاہنہ میں سے محمود، باٹا پور سے امتیاز، ڈیفنس بی میں فاروق، فیکٹری ایریا میں ابرار، قلعہ گجر سنگھ میں طارق، مغلپورہ میں سلمان، مزنگ میں زوہیب، شاہدرہ میں عابد، نشتر کالونی میں ساجد، اسلام پورہ میں ارشد، شادباغ میں عدنان، نواں کوٹ میں نبیل، مسلم ٹاﺅن میں ماجد، ٹاﺅن شپ میں اعجاز،سبز ہ زار میں اسلام دین، شادمان میں سے حسن کی موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔ علاوہ ازیں کاہنہ مےں دن دیہاڑے ڈکےتی کی واردات مزاحمت کرنے پر ڈاکو ﺅں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو شدےد زخمی کر دےا، کاہنہ کے علاقہ کلھے کی کا رہائشی محمد امجد اپنی پرچون کرےانے کی دکان پر دوپہر کے وقت اپنے دوست اسلم کے ساتھ بےٹھا تھا کہ تےن موٹرسائےکل سوار ڈاکو اند ر گھس آئے اور گن پو ائنٹ پر لوٹنے کی کو شش کی تو مزاحمت کر نے پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے شدےد زخمی کر دےا اور پندرہ ہزار نقدی موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ زخمےوں کو طبی امداد کےلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دےا گےا ہے جہاں انکی حالت تشوےشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈاکے