• news

بارہ سال بعد جشن آزادی نے سماں باندھ دیا

محمد یاسین
آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں مجموعی طور پر ملک بھر میں امن کی فضا قائم ہو ئی ہے تاہم خیبرپختونخواہ کے جنوبی اضلاع ڈیرہ اسما عیل خان، لکی مروت، بنوںا ور ٹانک میں ا س حوالے سے انتہائی حوصلہ افزاءحالات ہیں اور عوام معمول کی زندگی کی جانب تیزی سے لوٹ رہے ہیں ، ملک کے یوم آزادی کے حوالے سے جنوبی اضلاع میں پاک فوج کے زیر انتظام منفرد تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں اور فوجی جوانوں نے مل کر آزادی کا جشن منا یا، ضلع بنوں میں گذشتہ بارہ سالوں کے بعد سپورٹس کمپلیکس جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کااہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ چالیس ڈویژن میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا تھے ، تقریب میں فوجی افسران، بنوں کی سول انتظامیہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا، آزادی میلہ کے نام سے منعقدہ ایک تقریب میں بنوں میں مقیم متاثرین شمالی وزیرستان کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت اور اور قومی پرچم تھامے اس وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا، ٹانک میں بھی پاک فوج کے زیر نگرانی کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کئے گئے اور آزادی کی تقریبات منائی گئی، ایسی ہی صورت حال لکی مروت میں بھی دیکھنے کو ملی، ڈیرہ اسما عیل خان میں بھی کئی سالوں بعد پاک فوج کے زیر اہتمام ڈیرہ اسما عیل خان کے گیریژن پارک میں جشن آزادی فیسٹول کے نام سے ایک بہت بڑی تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین کے علاوہ علمائ، مذہبی شخصیات، معززین علاقہ اور مقامی سکولوں کے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے اعلیٰ انتظامات میجر رشید کی ٹیم اورالبرق ڈویژن کے جوانوں کی محنت اور لگن کی عکاسی کررہے تھے، تقریب کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ چالیس ڈویژن میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا تھے ، مہمان خصوصی جب گیریژن پاک پہنچے تو سٹیشن کمانڈر برگیڈئیر شہزاد احمد قیصر، برگیڈئیر زکیر احمد اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا،گیریزن پارک میں چاروں صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کے حامل خصوصی سٹالز لگائے گئے تھے مہمان خصوصی نے سٹالز کا دورہ کیا اور جشن آزادی کی خوشی میں کبوتر فضا میں آزاد کئے بنوں اور ڈیرہ اسما عیل خان میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت جو جذبہ پوری قوم میں تھا ، آج دفاع پاکستان کے لیئے بھی پوری پاکستانی قوم اسی جذبہ سے سرشار مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نے اس ملک کے دشمنوں کے عزائم کو ماضی میں بھی خاک میں ملایا اور آج بھی یہ عہد کرتے ہیں کہ جس شخص یا ملک نے اس وطن عزیز کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا اسے چھٹی کا دودھ یاد لا دینگے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور ان کے پشت بانوں کے حوصلے بھی پست ہو چکے ہیں، مسلح افواج اور پاکستانی عوام کی قربانیوں اور عزم و حوصلہ کے باعث پوری قوم نے جشن آزادی روایتی جوش و خروش سے مناکر ثابت کردیا کہ اس سبز ہلالی پرچم کی آب و تاب برقرار رکھنے کے لیئے ہم متحد ہیں ہماری بہادر افواج نے دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ امن کے قیا م کو یقینی بنانے کے لیئے ہمارے عزم ہمالیہ سے بھی بلند ہیں، اس ملکا ور اس ملت کے دشمن پاکستان سے باہر بیٹھ کر سازشوں کو مصروف تھے ، بہادر سپاہیوں نے اپنے خون سے ان سازشوں کو ناکام بنایا ، انکے آلہ کاروں کو عبرت ناک انجام نصیب ہو اور اب سہولت کار بھی راہ فرار ڈھونڈ رہے ہیںتقریب میں 63میڈیم رجمنٹ کے شیر دل جوانوں کا چاک و چوبند دستہ قومی پرچم لیکر جونہی عوام کے سامنے گذرا تو باوردی لوگوں نے سلامی دی جبکہ دیگر افراد قومی پرچم کے احترام میں کھڑے ہو گئے، اس موقع پر حسینی کلب ڈیرہ کے گھڑ سوار دستے نے قومی پرچم اٹھا کر مارچ پاسٹ کیا، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کمشنر ڈیرہ زاکر حسین آفریدی، ڈپٹی کمشنر نثار محمد خان، ڈیرہ اسما عیل خان کی معروف مذہبی شخصیات مولانا قاری خلیل احمد سراج، سابق مشیر وزیر اعلیٰ سرحد ، علامہ رمضان توقیر ، ڈی پی او صادق بلوچ اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا، تقریب میں قیام پاکستان کے وقت ہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان آنے والے بزرگ محمد ناصر نے ہجرت کے وقت پیش آنے والے واقعات کا تذکرہ کیا اور شرکاءکو بتایا کہ اس ملک کی خاطر ہم نے کس کس طرح کی قربانیاں دیں، محمد ناصر جب ہجرت پاکستان کے وقت کی آب بیتی بیان کررہے تھے تو بعض شرکاءکی آنکھوں سے آنسو رواں تھے

ای پیپر-دی نیشن