• news

وزیراعظم نے چودھری شیر علی کے رانا ثناء پر الزامات کا نوٹس لے لیا، تحریری ثبوت مقدمات کی فہرست طلب کرلی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف نے چودھری شیر علی کے رانا ثناء اللہ پر الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے تحریری ثبوت اور رانا ثناء اللہ پر مقدمات کی فہرست طلب کرلی۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے چودھری شیر علی کے رانا ثناء اللہ پر الزامات کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے چودھری شیر علی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور میڈیا کی بجائے معاملے کو میز پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے چودھری شیر علی کی طبیعب بھی دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے چودھری شیر علی سے رانا ثناء اللہ پر لگائے گئے الزامات سے متعلق تحریری ثبوت اور مقدمات کی فہرست بھی طلب کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن