سینئر وزیر آزاد کشمیر کے بیٹے کی 20 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی چوری
اسلام آباد (آن لائن) آزاد کشمیر کے سینئر وزیر کے بیٹے کی 20 لاکھ روپے کی گھڑی چوری ہو گئی۔ سینئر وزیر چودھری یاسین کے بیٹے عامر یاسین ایف الیون ون میں علی مارکیٹ میں نماز کی ادائیگی کے لئے گیا اس دوران ایک نامعلوم پٹھان آیا اور کہنے لگا کہ آپ کے کپڑوں پر گند لگا ہوا ہے اسے صاف کر لیں۔ مدعی نے قمیض اتار کر صاف کی اور اپنی بیس لاکھ مالیت کی گھڑی اور موبائل جیب میں رکھ کر قمیض ایک طرف رکھ دی اور وضو کیا۔ اس دوران نامعلوم شخص قمیض سے گھڑی موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے لے گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔