• news

بجلی بلوں میں 4 سرچارجز کی وصولی ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، نیپرا سے 3 ستمبر کو جواب طلب کر لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں نیلم جہلم سمیت دیگر سرچارجز کی وصولی کیخلاف دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور نیپرا سے 3 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈوو کیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نیلم جہلم سرچارج سمیت چار سرچارجز بجلی کے بلوں میں عوام سے وصول کر رہی ہے جبکہ قانون کے مطابق حکومت سرچارج وصول نہیں کرسکتی۔

ای پیپر-دی نیشن