• news

کوئٹہ: ایک شخص کی ذبح شدہ نعش برآمد بولان، غار سے بھاری تعداد میں اسلحہ پکڑا گیا

کوئٹہ + اسلام آباد + کراچی (بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ + کرائم رپورٹر) کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب کچھی بیک سے ایک شخص کی ذبح شدہ نعش ملی ہے۔ بدھ کے روز پولیس کو کچھی بیک کے علاقے قمبرانی سے ایک شخص کی ذ بح شدہ لا ش ملی ہے جس کی عمر 12سے 15 سال لگتی ہے۔ادھر بلوچستان کے ضلع بولان کے پہاڑی علاقے میں ایف سی کی کاروائی کاروائی کے دوران ایک غار سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد کرلیا گیا ہے اور کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد گرفتارکرلیاگیا۔کمانڈنٹ ایف سی سبی سکاوٹس کرنل احسن رضا کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ و گولہ بارود میں بڑی تعداد میں آر پی جی سیون راکٹ بارودی سرنگیں آٹو میٹک گرینیڈ لانچرز کے علاوہ دھماکہ خیز مواد بھی شامل ہے۔ ادھر وفاقی دارالحکومت کے علاقے بہارہ کہو میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 35 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جن سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ سرچ آپریشن ڈھوک جیلانی، ڈھوک مہری اور گردو نواح میں کیا گیا۔ علاوہ ازیں کراچی شہر کے مختلف علاقو ںمیں پولیس کی کارروائیوں میں نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈز سمیت 38افرا دکو حراست میں لے لیا گیا، پولیس کے مطابق محمودآباد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 20مشتبہ افراد زیر حراست لیے گئے جبکہ ایک سٹریٹ کریمنل کو گرفتار کیا گیا۔ ادھر کلفٹن کے مختلف علاقو ںمیں پولیس کی کارروائیوں کے دوران نجی کمپنیوں کے 17 سکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیاگیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے سکیورٹی گارڈز سادے کپڑوں میں ملبوس تھے۔ ادھر کوئٹہ شالکوٹ پولیس تھانے کے عملے نے ایسٹرن بائی پاس کے قریب سے ایک عدد خودکش جیکٹ، بارود اور دو عدد ریموٹ کنٹرول برآمد کرلئے۔

ای پیپر-دی نیشن