’’سندھ حکومت کوئی اسلحہ نہیں خرید رہی‘‘ وکیل کی یقین دہانی پر سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا
اسلام آباد / کراچی (آئی این پی) سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کا اسلحہ خریداری کیس نمٹا دیا۔ سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ حکومت سندھ کسی قسم کا کوئی اسلحہ نہیں خرید رہی جبکہ ہیلی کاپٹر اٹلی سے خریدے جانے تھے لیکن بجٹ میں کمی کے باعث اب ہیلی کاپٹر بھی نہیں خریدے جائیں گے اور نہ ہی اس بارے میں کوئی معاہدہ کیا گیا ہے۔ جس پر سپریم کورٹ نے اسلحہ خریداری کیس نمٹا دیا۔