• news

قائمہ کمیٹی تجارت کا یوکرائن سے گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے پر اظہار برہمی

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے بلاضرورت یوکرائن سے لاکھوں ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے پرشدید برہمی کا اظہار کیا جبکہ شوگر ملوں کو پیشگی ادائیگی کے باوجود چینی نہ ملنے کے معاملے کی رپورٹ طلب کر لی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی سراج محمد خان نے کہاکہ وزیرخزانہ اسحٰق ڈارکی جانب سے پاکستانی روپے میں برآمدات کی اجازت دینا سیدھا سیدھا منی لانڈرنگ کی اجازت دینا ہے۔ بدھ کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی سراج محمد خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا کمیٹی نے پاکستان ہارٹیکلچر انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی تین ماہ میں ادارے کے حالات بہتر کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن