• news

بنکوں سے لین دین پر ٹیکس کے حوالے سے حکومت اور تاجروں میں ڈیڈ لاک شدید ہوتا جا رہا ہے: محمد علی میاں

لاہور (کامرس رپورٹر ) وزیراعظم نواز شریف جب تک تاجر کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی نہیں لیں گے انکا حل ناممکن ہے، لین دین پر0.3 فیصد ٹیکس پر حکومت اور تاجروں کے درمیان ڈیڈ لاک شدید ہوتا جارہا ہے جس سے نہ صرف معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو ہی ہیں بلکہ بینکنگ سیکٹر مالی بحران کا شکار ہو گیا ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن