ڈرگ رولز 2015ء میں ترمیم کیخلاف ادویہ ساز کمپنیوں کے ملازمین کا مظاہرہ
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان فارما مینو فیکچرز، ہربل ،نیوٹراسیوٹیکل،پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن، ہومیوپیتھی، ڈرگ سیلرز اور ریٹیلرزایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے وہ پنجاب ڈرگ رولز 2015ء میں فوری طورپر ترمیم کرتے ہوئے اس کی انوکھے اور ناقابل فہم شقیں فوری ختم ورنہ اس کے خلاف نہ صرف پنجاب بھر بلکہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اور لبرٹی چوک میں دھرنا دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار عزیرناگرہ، ڈاکٹر خالد خواجہ شاہ زیب، مزمل سعید چوہدری، امجد علی جاوانور محمد مہر ودیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس سے قبل مختلف ادویہ ساز کمپنیوں کے سینکڑوں کارکنوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت جعلی ادویات کی آڑ میں معاشی قتل عام بند کرے پریس کانفرنس کے شرکاء نے قوانین کی کچھ شقوں کورجسٹرڈاورلائسنس یافتہ کمپنیوں کیلئے زہرقاتل قرار دیا۔