مرکنٹائل ایکسچینج میں تیزی، 7ارب 95کروڑ 40لاکھ روپے کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 5کروڑ ایک لاکھ 50ہزار لاٹ کے سودے 7ارب 95کروڑ 40لاکھ روپے میں طے پائے اور ایم ای ایکس انڈیکس 2510کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 7ارب روپے رہی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت 86.5کروڑ روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 8کروڑ 84لاکھ 20ہزار روپے رہی۔