لاہور پریس کلب کے زیراہتمام میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ 26 اگست سے شروع ہو گا
لاہور(نمائندہ سپورٹس) لاہور پریس کلب کے زیرِ اہتمام غوری ٹائرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ26اگست سے وحدت روڈ کرکٹ گراﺅنڈ میں منعقد ہو گاجس میں پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا اور نیوز ایجنسیوں کے معزز کونسل ممبران پر مشتمل 32کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔،سیاستدانوں، فنکاروں، ڈاکٹروں، بیوروکریٹس او ر تاجروں پر مشتمل ٹیمیں نمائشی میچ کھیلیں گی۔ یہ بات لاہور پریس کلب کے صدر اور سپورٹس کمیٹی کے پیٹرن انچیف ارشد انصاری، لاہور پریس کلب کے نائب صدر بدیم بسرا، غوری ٹائر گروپ کے نعیم میر اور ڈائیریکٹر میاں افنان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتائی۔اس موقع پرسینئر سپورٹس جرنلسٹس اور ٹورنامنٹ ایپلٹ کمیٹی کے چیئرمین قیوم زاہد،سرفرازاحمد اور ہالینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ عاصم خان بھی موجود تھے۔غوری ٹائر میڈیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے ارشدانصاری نے بتایا کہ فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے،رنراپ کو پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ ہر میچ میںبہترین کھلاڑی کو 1 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں سپیشل کیٹگری کے طور پر فئیر پلے ٹرافی بھی رکھی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کریں گے۔ٹورنامنٹ کو شفاف بنانے کے لئے سینئر صحافیوں پر مشتمل جیو ری اپیلٹ کمیٹی بنائی گئی ہے۔ٹورنامنٹ کا انتظامات لاہورپریس کلب کی سپورٹس کمیٹی کرے گی۔ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ، سی سی پی او امین وینس کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ گراﺅنڈ میں واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے اور دو بڑے پروجیکٹر بھی لگائے جائےں گے۔ٹورنامنٹ کا ہر میچ 5اوورز پر مشتمل ہو گااور روزانہ چار میچ کھیلے جائےں گے۔آخر میں ٹورنامنٹ کٹ بھی میڈیا کے سامنے پیش کی گئی۔