• news

شہباز شریف پرسوں اپنے فیس بک پیج پر ویڈیو میسج کے ذریعے عوام کے سوالوں کا جواب دینگے

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف پرسوں اتوار کی شام 7بجے اپنے فیس بک پیج پر ویڈیو میسج کے ذریعے عوام کے سوالوں کے جواب دیں گے۔ اپنے فیس بک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوامی فیڈ بیک ان کےلئے رہنمائی کا اہم ذریعہ ہے اور وہ اس پر عوام کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فیس بک پر بہت سے لوگوں کے پیغامات موصول ہوتے ہیں کہ وہ مجھ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے عوام ان کے فیس بک پیج facebook.com/shehbazsharif پراپنے گاﺅں، شہر اور ضلع سے متعلقہ مسائل، سوالات اور آراءشیئر کر سکتے ہیں۔ وہ لوگوں کے سوالات کے براہ راست جواب دیں گے۔ اس براہ راست رابطے سے انہیں عوامی مسائل کا علم ہونے اور ترجیحات کے تعین میں مدد ملے گی۔ لوگ فیس بک ایڈریس پر اپنے سوالات بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔
شہباز شریف/ جواب دینگے

ای پیپر-دی نیشن