• news

کروڑوں لوٹنے والوں کو جب نیب پکڑتا ہے تو بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں: عدالت

لاہور (این این آئی)سپریم کورٹ نے ساڑھے سات کروڑ روپے کے سکینڈل میں ملوث اکاﺅنٹینٹ جنرل پنجاب کے سابق ملازمین پر مشتمل گروہ کے سربراہ ابوذر جعفری کی درخواست ضمانت خارج کر تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کروڑوں کی لوٹ مار میں ملوث ملزموں کو جب نیب پکڑتا ہے تو انہیں بیماریاں لاحق ہو ہی جاتی ہیں یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ ملزم ابوذر جعفری کی درخواست ضمانت پر وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 1994ءمیں اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب آفس میں سات کروڑ چھپن لاکھ روپے کی خوردبرد کا سکینڈل منظر عام پر آیا تھا جس میں اے جی آفس کے ملازمین پر مشتمل گروہ نے مختلف چیکوں کے ذریعے پنجاب بینک سے رقم نکلوائی تھی، نیب نے تمام ملزموں کو گرفتار کر رکھا ہے، شریک ملزم مہر سجاد، منیر احمد، جاوید اقبال پلی بارگین کر رہے ہیں جبکہ نیب کے تفتیش کے مطابق ملزم ابوذر جعفری کے ذمہ واجب الادا رقم بہت کم ہے، ملزم ابوذر جعفری گردے اور دیگر بیماریوںمیں مبتلا ہے لہٰذا استدعا ہے کہ ملز م کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے ملزم ابوذر جعفری کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
سپریم کورٹ

ای پیپر-دی نیشن