• news

نادرا اور پاسپورٹ جیسے اداروں میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائیگا: نثار

کراچی (آئی اےن پی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزےر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نادرا اور پاسپورٹ جیسے اہم قومی اداروں میں کرپٹ عناصرکو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ایف آئی اے نادرا اور پاسپورٹ حکام سے قریبی رابطے میں رہے، کسی قسم کی بے قاعدگی کی رپورٹ پر فوری کارروائی کی جائے۔ وہ کراچی مےں نادرا، پاسپورٹ اور ایف آئی اے کے صوبائی سربراہوں سے ملاقات مےں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے نادرا، پاسپورٹ اور ایف آئی اے کے صوبائی سربراہوں کو ہداےت کی کہ سندھ میں بالعموم کراچی میں ان محکموں سے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراءاور ایجنٹ مافیا کی سرپرستی کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے، عوام کو لمبی قطاروں کی زحمت سے بچانے کےلئے کراچی میں نادرا اور پاسپورٹ کے نئے دفاتر جلد قائم کیے جائیں۔ نادرا اور پاسپورٹ کے آن لائن اجرا کے سسٹم کا جلد از جلد آغاز کیا جائے تاکہ عوام الناس کو یہ سہولتیں ان کی دہلیز تک پہنچائی جا سکیں۔ انہوں نے اےف آئی اے کو ہداےت کی کہ وہ نادرا اور پاسپورٹ حکام سے قریبی رابطے میں رہے کسی بھی قسم کی بے قاعدگی کی رپورٹ پر فوری کارروائی کرے۔
نثار

ای پیپر-دی نیشن