• news

شمالی وزیرستان آپریشن: پینٹاگون کا حقانی نیٹ ورک کو نقصان کی توثیق سے انکار

واشنگٹن، اسلام آباد (صباح نیوز) امریکی محکمہ دفاع نے اس بات کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ پاکستان کے شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن سے حقانی نیٹ ورک کو نقصان پہنچا میڈیا رپورٹس کے مطابق اس توثیق کے بغیر امریکہ کی طرف سے پاکستان کو دئیے جانے والے اتحادی اعانتی فنڈ کی واجب الادا قسط جاری نہیں کی جاسکتی۔ تاہم پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے اس تاثر کی تردید کی کہ پاکستان ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہا جو افغانستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پاکستان اور افغانستان کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے، پاکستان کی نظر میں کوئی اچھا یا برا دہشت گرد نہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے سمیت دیگر مسائل پر متعدد اجلاس ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن