• news

راج ٹھاکرے کی بیوی پر پالتو کتےکا حملہ‘ چہرے کی سرجری‘ 65 ٹانکے لگے

ممبئی (این این آئی) انتہا پسند ہندو تنظیم مہاراشٹر نوینرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کی بیوی کو ان کے پالتو کتے نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کے چہرے کی سرجری کرنا پڑی اور 65 ٹانکے لگائے گئے۔ ممبئی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل شرمیلا ٹھاکرے کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا مریضہ کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے اور ان کے چہرے کی سرجری کی گئی ہے۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ حملے سے شرمیلا کے چہرے پر شدید زخم آئے ہیں۔
راج ٹھاکرے بیوی

ای پیپر-دی نیشن