وزیراعظم 25 اگست کو قازقستان کا دو روزہ دورہ کریں گے
اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم محمد نواز شریف 25 اگست کو2 روزہ دورے پر قازقستان جائیں گے، وفود کی سطح پر مذاکرات اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر 25 اگست کو قازقستان جائیں گے جہاں قازقستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات اور تعاون کی مختلف یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔
وزیراعظم/ دورہ