• news

این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) الیکشن ٹربیونل این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ کل (ہفتہ) کو سنائے گا۔ مذکورہ حلقے سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کر رکھی ہے۔ دوسری طرف عمران خان بھی اس روز لاہور میں موجود ہوں گے۔ عمران خان پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن