سڈنی: 7 مبینہ جنگجوﺅں کو ائیر پورٹ پر روک لیا
سڈنی (صباح نیوز) آسٹریلوی حکام نے سات نوجوانوں کو بیرونِ ملک جانے سے اس خدشہ کے پیشِ نظر روک دیاکہ وہ مشرقِ وسطیٰ جا کر جنگ میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان نوجوانوں کو رواں ماہ کے آغاز میں سڈنی ائرپورٹ پر روکا گیا تھا۔ ملک کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ سات شہری شدت پسند گروہ کا حصہ بننے کی کوشش کر رہے تھے۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے کہا کہ حالیہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بیرونِ ملک شدت پسند گروہ کا لبھانے کا عمل اب بھی جاری ہے۔وزیراعظم ڈیلی ٹیلی گراف کی خبر پر اپنا ردِعمل دے رہے تھے جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ سات افراد کا ایک گروہ شام اور عراق جنگ کا حصہ بننے کے لیے بیرونِ ملک جانا چاہتا تھا۔ ان نوجوانوں پر یہ بھی الزام ہے کہ ان کے پاس کیش کی صورت میں ایک خطیر رقم موجود تھی۔
جنگجو روک لئے