الیکشن کمشن نے تحریک انصاف کے فنڈز میں مبینہ خوردبرد کے مقدمہ کی سماعت 15ستمبر تک ملتوی کر دی
اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمشن نے تحریک انصاف کے فنڈز میں مبینہ خوردبرد کے مقدمہ کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے ایک رکنی بنچ جو جسٹس سردار رضا خان پر مشتمل تھا، نے تحریک انصاف کے فنڈز میں خورد برد کے مبینہ الزام کی سماعت کی۔اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن نے اپنے دلائل مکمل کرلئے۔جبکہ تحریک انصاف کے وکیل انور منصور موجود نہیں تھے تاہم ان کی جگہ پر ان کی بیٹی پیش ہوئیں اور انہوں نے بنچ کو بتایا کہ انور منصور 10 ستمبر کو حاضر ہو سکیں گے جبکہ اکبر ایس بابر کے وکیل نے بعض نئی باتوں کا انکشاف کیا ہے جس کا ہم نے جواب دینا ہے اس لئے سماعت 10 ستمبر کے بعد رکھی جائے جس پر مقدمہ کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
تحریک انصاف/ فنڈز سماعت