سول ایوی ایشن اتھارٹی کا گولڈن ہینڈ شیک سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گولڈن ہینڈ شیک سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق گولڈن ہینڈ شیک سکیم کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پانچ سے 25سال تک ملازمت کے حامل ملازمین گولڈن شیک ہینڈ لے سکتے ہیں۔گولڈن ہینڈ شیک کے خواہشمند ملازم کی عمر 58سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ نئی ایوی ایشن پالیسی میں ائرپورٹس سمیت کئی شعبوں کی نجکاری کا ہدف رکھا گیا ہے۔
سکیم متعارف