• news

پی آئی اے کی خواتین ملازمین نے ہراساںکرنے پر انتظامیہ کے خلاف وویمن پروٹیکشن کمیٹی کو درخواستیں جمع کرا دیں

کراچی (آئی این پی) پی آئی اے کی خواتین ائرہوسٹس اور دیگر خواتین ملازمین کو ہراساں کیا جانا معمول بن گیا‘ 50 سے زائد خواتین نے انتظامیہ کے خلاف وویمن پروٹیکشن کمیٹی کو درخواستیں جمع کرا دیں۔ خواتین کا موقف ہے کہ درخواستوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔اوپر سے دباﺅ کی وجہ سے عملے کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ، وومن پروٹیکشن کے چیئرمین یونس ایم خان بھی اس سلسلے میں بے بس ہیں۔
خواتین ملازمین/ درخواستیں

ای پیپر-دی نیشن