پاکپتن: تین سالہ بچہ نہر میں ڈوب گیا‘ گھر میں کہرام
پاکپتن (نامہ نگار) کنارے پر کھیلتا ہوا 3 سالہ بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔گاﺅں 27 ایس پی کے محمد عباس کا 3 سالہ بیٹا عبدالقادر گھر کے قریب نہر کنارے کھیل رہا تھا کہ پاﺅں پھسلنے کے باعث بچہ نہر میں گر کر ڈوب گیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے نعش نہر سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی۔ گھر کہرام مچ گیا۔
بچہ/ ڈوب گیا