6 خودکشیاں: خوشاب میں نویں جماعت میں فیل ہونے پر نوجوان نے زندگی ختم کر لی
لاہور + خوشاب + سرگودھا + چیچہ طنی (نامہ نگاران) لاہور، خوشاب، سرگودھا اور چیچہ وطنی میں لڑکی سمیت 6 افراد نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جنوبی چھاو¿نی کے علاقہ چوکی نادرہ آباد میں 20 سالہ نوجوان علی حسن نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ پاکپتن کا رہائشی 20 سالہ حسن بھٹہ چوک کے ایک سٹور میں بطور سیل میل کام کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق خود کشی کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں۔ خوشاب میں سرفراز کالونی جوہرآباد میں بیس سالہ صدام حسین نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ وہ نویں جماعت میں فیل ہوا تھا۔ علاوہ ازیں سرگودھا کے نواحی گاﺅں 117شمالی میں بیس سالہ نوجوان عرفان نے نامعلوم وجوہات پر پھندا لے لیا۔ عرفان ایک زمیندار کے پاس ملازم تھا خودکشی کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔ علاوہ ازیں سرگودھا میں تھانہ میلہ کے علاقہ میں محمود نامی نوجوان نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کرچوہے مار گولیاں کھا کر زندگی ختم کرلی۔علاوہ ازیں چیچہ وطنی میں روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر 3 بچوں کے باپ نے نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ خان دا چک کا رہائشی محنت کش اشرف اپنی روٹھی بیوی کو منانے 108/7-R گیا اور بیوی کے نہ ماننے پر دلبرداشتہ ہو کر نہر لوئر باری دوآب میں چھلانگ لگا دی۔ نواحی گاو¿ں 111/12-L کے رہائشی بشیر احمد کی آٹھویں جماعت کی طالبہ ثناءبشیر نے نامعلوم وجوہ پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
زندگی ختم