• news

سینٹ: ایم کیو ایم کے ارکان استعفے کے باوجود چھٹی کی درخواست جمع کرا گئے، نسرین جلیل بھی شامل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹرز کا حاضری رجسٹر سینٹ کی ویب سائٹ پر ڈال دیا گیا۔ ایم کیوایم کے 2 ارکان نسرین جلیل اور مولانا تنویرالحق تھانوی استعفے کے باوجود احتیاطاً چھٹی کی درخواست جمع کرا گئے۔ 10 سے 13 اگست کے دوران 64 فیصد سینیٹرز ایوان میں حاضر رہے۔ اسحاق ڈار اور پرویز رشید نے ایوان میں نہ آنے پر درخواست نہیں دی۔ رحمان ملک، سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا اور کامل علی آغا بھی زیادہ تر غیر حاضر رہے۔
ایم کیو ایم ارکان/ درخواست

ای پیپر-دی نیشن