• news

آرمی چیف سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے کی ملاقات

راولپنڈی (آئی این پی+ صباح نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے فرینک مائیکل نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی یونین کے نمائندے نے آپریشن ضرب عضب میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے فرینک مائیکل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین کے نمائندے نے خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ فرینک مائیکل نے آپریشن ضرب عضب میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس اقدام سے خطہ میں یقینی طور پر استحکام آئے گا اور خطہ کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں مدد ملے گی۔ ملاقات کے دوران طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کے معاملہ پر بھی بات چیت کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف نے افغان حکام کی جانب سے حالیہ پاکستان مخالف بیانات پر یورپی یونین کے نمائندہ کو آگاہ کیا۔
آرمی چیف

ای پیپر-دی نیشن