لاہور میں کسانوں کا دھرنا جاری، کل اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان
لاہور(نیوز رپورٹر + خصوصی رپورٹر) کسانوں کا مطالبات کے حق میں مال روڈ پر چیئرنگ کراس پر احتجاج اور دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔حکومتی نمائندوں کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوئے کسانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور رقص بارش میں جاری رکھ کر اپنا جی بہلایا۔ بتایا گیا ہے کہ کسان اپنی فصلوں کپاس، چاول،آلو،گنے کے کم نرخ ملنے پر پنجاب بھر کے کسان مال روڈ چیئرنگ کراس پر کسان سراپا احتجاج ہیں۔ کسان رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو کل 23 اگست سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔گزشتہ روزبھی کسانوں نے فیصل چوک کو چاروںاطراف رکاوٹیں کھڑی کر کے احتجاج جاری رکھا جس سے ٹریفک کے بہاﺅ میں شدید خلل اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ اس موقع پر سول لائن پولیس انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید کی جانب سے کسانوں کو اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ان کے مطالبات وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب تک پہنچائے جائیں گے تاہم دوسری جانب کسان اس بات پر قائم ہیں کہ جب تک مطالبات حل نہ ہوئے اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے۔کسان بورڈ لاہور کے صدر مےاں رشےد منہالہ، مےاں عامر خلےل، جنرل سےکرٹری سردار عرفان اللہ پڈھانےہ، نائب صدر چوہدری اکرم سندھو نے کہا ہے کہ زرعی مداخل مےں ہوشرباءاضافہ سے کسان خودکشےاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہےں لےکن تاجر حکومت کاشتکاروں کو کسی طرح کا رےلےف دےنے سے قاصر ہے۔ حکمران کسانوں کو زندہ درگور کرنے کی پالےسےوں پر عمل پےرا ہےں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ وہ نان باسمتی کی بارہ سو روپے فی من اور سپر باسمتی کی پچےس سو روپے فی من مقرر کر کے پاسکو محکمہ خوراک کے ذرےعے خرےداری سے قےمتوں مےں استحکام کی ضمانت دےں۔ دوسری طرف تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور نے پاکستان، بھارت تجارت فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کسانوں کے خلاف پالیسیاں ملک دشمنوں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں، مسلم لیگ ن والوں کو یہ بات ذہن میں رکھنا چاہئے کہ کسان اپنی زمین لندن، امریکہ اور سوئس بنکوں میں لے کر نہیں جائیں گے ان کے مسائل کا حل اور کسانوں کے خلاف جھوٹے مقدمات فوری طور پر ختم کئے جائیں۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے کسانوں کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے موقع پر تحریک انصاف پنجاب کے ترجمان جمشید اقبال چیمہ اور دیگر کے ہمراہ خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ چودھری محمد سرور نے کہا تحریک انصاف کسانوں کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہم پورے ملک میں کسانوں کے احتجاج میں شرکت کریں گے۔خصوصی نامہ نگار کے مطابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور اپوزےشن لےڈر مےاں محمودالرشےد نے الگ الگ پنجاب اسمبلی کے باہر کسانوں کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی، اُن کے ساتھ اظہا ر ےکجہتی کیا اور انہیں اپنے تعاون کی ےقین دہانی کروائی۔ کسانوں سے خطاب کرتے لیاقت بلوچ نے حکمرانوں سے کسانوں کے مسائل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا جماعت اسلامی کسانوں کے حقوق کی پورے ملک میں جنگ لڑے گی۔ انہوں نے کہا پی سی پی شوگر ملز مالکان سے چینی خرید سکتی ہے تو ساڑھے پانچ لاکھ ٹن چاول جو گوداموں میں پڑا گل سڑ رہا ہے وہ کیوں نہیں خریدتی۔ جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکومت کھاد، بجلی اور زرعی ادویات سستی کرے اور کسانوں کو ان کی اجناس کی جائزقیمت دی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے میاں محمود الرشید نے کہا حکومت کسان اتحاد کے جائز مطالبات پور ے کر ے اور انہیں بروقت رقم کی ادائےگی کرے اور زراعت کو بچا نے کےلئے ہنگا می اقدامات اٹھائے۔ اگر حکمرانو ں نے کسانو ں کے مطالبا ت نہ مانے تو کسانو ں نے لانگ مارچ کیا ےا مظاہر ے کےے تو ہم ان کےسا تھ لانگ مارچ اور مظاہر وں میں شرکت کریں گے اور کسانو ں کو اُن کا حق دلانے کےلئے اسمبلی سمےت ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔
کسان دھرنا