• news

بچوں کو اسلحہ کی بجائے کتاب تھمائی، محبتوں کے سفر پر گامزن کردیا: جنرل ناصر

کوئٹہ (آئی این پی)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہم نے بچوںکے ہاتھ سے اسلحہ چھین کر قلم اور کتاب تھمائی ہے، نفرتوں کے اندھیروں سے انہیں محبتوں کی راہ پر گامزن کردیا، ایف سی صوبے میں امن و امان کیساتھ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے، اس وقت 40 ہزار بچے ایف سی کے تحت چلنے والے سکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ بند سکاﺅٹس ہیڈ کوارٹر میں بوائز ہاسٹل کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا اس عمل میں صوبے کے عوام کا بھی ہمیں ساتھ حاصل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملکر مشکلات اور مسائل کیخلاف جدوجہد کے نتیجے میں پاکستانی پرچم جلانے والوں کو اب اسے لہرانے کے سفر پر گامزن کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کا راستہ تعلیم ہے اسی لئے رب کریم نے بھی سب سے پہلے اپنے پیغمبر کو ”اقرائ“ یعنی پڑھنے کی تربیت دی۔
جنرل ناصر

ای پیپر-دی نیشن