• news

نویں جماعت کے نتائج : لاہور میں لڑکیاں بازی لے گئیں‘ گوجرانوالہ میں ڈیڑھ لاکھ فیل

لاہور+ گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) لاہور سمیت پنجاب بھر میں بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری سکول نے نویں جماعت (جماعت نہم) سالانہ امتحان 2015ءکے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری سکول کے نتائج کے مطابق 2015ءمیں 251641 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 106385 امیدواران نے کامیابی حاصل کی۔ اسطرح کامیابی کا تناسب 42.28% رہا۔ امتحان میں لڑکیاں بہتر رزلٹ دینے میں لڑکوں پر بازی لے گئیں۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 34 ہزار 386 لڑکوں نے شرکت کی جس میں سے 40 ہزار لڑکے پاس ہوسکے جبکہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 17 ہزار 255 طالبات نے شرکت کی جس میں سے 61 ہزار 305 طالبات کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ کے مطابق فیل طلبہ نے بھاری اکثریت سے پاس طلبہ کو مات دیدی۔ ڈیڑھ لاکھ کے قریب طلبہ فیل ہوگئے۔ اتنی بڑی تعداد میں فیل ہونے کے باوجود کامیابی کا پچھلے چھ سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ نتائج کے مطابق امتحان میں 248537 طلبہ نے شرکت کی جن میں سے ایک لاکھ 47 ہزار680 کو ناکامی کامنہ دیکھنا پڑا۔ اس طرح ناکام طلبہ کا پلڑا بھاری رہا۔ کامیابی کا تناسب 40.56 فیصد رہا جو پچھلے چھ سال میں کامیابی کی بہترین شرح ہے۔ نتائج کااعلان چیئرمین بورڈ پروفیسر محمداسلم سیکھو نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اِس امتحان مےںمجموعی طورپر248537 امیدوار شامل ہوئے جن مےں سے 100857 امیدوار کامےاب قرار پائے۔ سائنس گروپ لڑکوں میں بطور ریگولر 79184 اور پرائےوےٹ7139امیدوار شامل امتحان ہوئے جن مےں سے 27548 اور 1238 کامےاب قرار پائے۔ اسطرح انکی کامےابی کا تناسب بالترتےب34.79 اور 17.34 فیصد رہا۔ اسی طرح ہومےنٹےز گروپ لڑکوں میں بطور ریگولر 22909 اور پرائےوےٹ 14430امیدوار شامل امتحان ہوئے جن مےں سے 6333 اور4120 کامےاب قرار پائے۔ اسطرح انکی کامےابی کا تناسب بالترتےب 27.64 اور 28.55 فیصد رہا۔ سائنس گروپ ) لڑکیاں ( میں بطور ریگولر59128 اور پرائےوےٹ 6320امیدوار شامل امتحان ہوئے جن مےں سے29618 اور1877 کامےاب قرار پائےں۔ اسطرح انکی کامےابی کا تناسب بالترتےب 50.09 اور 29.70 فیصد رہا۔ جبکہ ہومینٹیز گروپ ( لڑکیاں) میں بطور ریگولر 34904 اور پرائےوےٹ24523امیدوار شامل امتحان ہوئےںجن مےںسے18386 اور11737 کامےاب قرار پائےں۔ اسطرح اُنکی کامےابی کا تناسب بالترتےب52.68 اور 47.86 فیصد رہا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق کامیابی کا تناسب 40.03 فیصد رہا۔ سرگودھا بورڈ کے نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 33.93 ساہیوال بورڈ کا نتیجہ 39.86 جبکہ بہاولپور کا 42.66 فیصد رہا۔ فیصل آباد میں بورڈ کے امتحان میں شریک 165904 طلباءوطالبات میں سے 66417 پاس ہوئے۔ سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق امتحانات میں 93626 بچوں نے حصہ لیا جن میں سے 31218 بچوں نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح پاس ہونے والوں کا تناسب 33.93 رہا۔ ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق کل 75511 امیدواروں نے داخلہ فارم جمع کروائے جبکہ 74221 امیدواروں نے امتحان دیا اور 29585 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 39.86 فیصد رہا۔ بہاولپور سے نامہ نگار کے مطابق امتحان میں 85684 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 36551 امیدوار کامیاب ہوئے۔ اس طرح امتحان کا نتیجہ 42.66 فیصد رہا۔ اے پی پی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ماہ اپریل جون 2015ءمیں منعقد ہونے والے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون سالانہ امتحان 2015ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ کامیابی کا تناسب 60.38 فیصد رہا۔ علاوہ ازیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے نتائج کے مطابق نویں کے امتحان میں مجموعی طور پر 11328طالب علموں نے حصہ لیا۔ جس میں 49568طالب علموں نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 44.52فیصد رہا۔ علاوہ ازیں راولپنڈی بورڈ کے نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 44.44فیصد رہا۔ 69115طلبہ و طالبات فیل ہو گئے۔
نویں نتائج

ای پیپر-دی نیشن