قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئےاسلام آباد پولیس کا انسداد دہشت گردی سیل قائم
اسلام آباد (آئی این پی) قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے اسلام آباد پولیس کا انسداد دہشت گردی سیل قائم کردیا گیا‘ ابتدائی طور پر تین سو جوانوں کا انتخاب مکمل‘ اگلے ہفتے سے تربیت شروع ہوگی۔ ذرائع کے مطابق قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے جمعہ کو اسلام آباد پولیس کا انسداد دہشت گردی سیل قائم کردیا گیا۔ سیل کے لئے ابتدائی طور پر تین سو جوانوں کا انتخاب مکمل کر لیا گیا۔ جوانوں کی تربیت اگلے ہفتے سے شروع ہوگی۔ پاک فوج کے جوان کھاریاں میں ان تین سو جوانوں کو تربیت دیں گے۔ تربیت میں اہم عمارتوں کی سکیورٹی اور ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کی خصوصی تربیت شامل ہے۔
دہشت گردی سیل