• news

پاکستان میں معذور افراد کی تعداد سویڈن‘ سوئٹزر لینڈ اور آسٹریا کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے: ڈبلیو ایچ او

لندن (بی بی سی) پاکستان میں معذور افراد کی تعداد یورپ کے 3 ممالک سوئیڈن، سوئیٹزر لینڈ اور آسٹریا کی آبادی سے زیادہ ہے۔ یہ بات صحت سے متعلق اقوامِ متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کوئٹہ میں ایک اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔ تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کی۔ اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل مشیر ڈاکٹر مریم ملک نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ معذور افراد دنیا کی 15فیصد آبادی پر مشتمل ہیں۔ تحریری بیان میں اعدادو شمار بیان نہیں کیے گئے اور نہ ہی معذور افراد کے لیے پاکستان کے سرکاری ادارے پاکستان ڈس ایبل فاو¿نڈیشن کی ویب سائٹ پر ملک کی معذور آبادی کی تعداد موجود ہے۔ ڈاکٹر مریم ملک نے بتایا کہ ان افراد کوبہت سے مسائل کا سامنا ہے غیرسرکاری تنظیمیں ان مسائل کے حل کے لئے کام کر رہی ہیں۔
معذور افراد

ای پیپر-دی نیشن