• news

ڈاکٹر طاہر القادری کی پیرس میں اچانک طبیعت خراب، ہسپتال داخل

لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+وقائع نگار خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری جو اپنے مرتب کردہ فروغ امن نصاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کیلئے گزشتہ 3 روز سے فرانس کے تنظیمی دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز ان کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق سربراہ عوامی تحریک کو پیرس کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ان کا تفصیلی چیک اپ ہوا اور وہ ابھی ہسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان ایم نوراللہ کے مطابق سربراہ عوامی تحریک چونکہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور گزشتہ 6 ماہ سے مسلسل ان کا علاج جاری ہے جمعتہ المبارک کے روز ان کی طبیعت خراب ہوئی۔
طبیعت خراب

ای پیپر-دی نیشن