• news

نئی ایم کیو ایم کا شوشہ چھوڑا گیا : فاروق ستار‘ الطاف کے خطاب پر پابندی کےخلاف مظاہرہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کے خلاف ایم کیو ایم نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ہے۔ مظاہرے سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت نافذ کردی گئی ہے۔ کراچی میں انسانی اور آئینی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں 500 موروثی سیاست کرنے والے خاندان موجود ہیں۔ اسلام آباد میں ایک نئی ایم کیو ایم کا شوشہ چھوڑا گیا ہے۔ متوسط اور غریب طبقے کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ یہاں صرف بانیان پاکستان ہی نہیں یہاں پختون، پنجاب، سندھی، بلوچ، ہزارے والی، ہندکو، کشمیری بھی ہیں۔ پاکستان کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے اور تمام زبانیں بولنے والے یہاں موجود ہیں۔ کراچی والوں کیلئے اپنی مرضی کا آئین قائم کیا گیا ہے۔ ہمارے لئے علیحدہ قانون وضع کیا گیا ہے۔ اختلاف رائے کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ اظہار رائے اور اظہار خیال کی آزادی پر بھی پابندی لگائی جا رہی ہے۔ الطاف حسین مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ کراچی پاکستانی معیشت کا سب سے بڑا حصہ اور ہم نے کبھی آپریشن بند کرنے کا مطالبہ نہیں کیا جو بھی مائنس ون کی بات کرے گا اس کی مخالفت کریں گے۔ سیاسی مسائل کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے کہا آپریشن کریں ناجائز طور پر دباﺅ نہ ڈالیں الطاف حسین کی پالیسی امن کی پالیسی ہے۔
متحدہ/ مظاہرہ

ای پیپر-دی نیشن