وفاقی تعلیمی بورڈ نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا 58.58 فیصد طلبہ کامیاب
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی بورڈ برائے انٹرمیڈیٹ اور ثانوی تعلیم نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ امتحان میں 53856 طلباء نے حصہ لیا، جن میں سے 32519 طلباء کامیاب ہوئے، امتحان کا نتیجہ 60.38فیصد رہا جبکہ 2353 پرائیویٹ طلباء نے اس امتحان میں حصہ لیا، جن میں سے 562 طلباء کامیاب ہوئے اور پاس ہونے والوں کی شرح 23.88فیصد رہی، مجموعی طور پر طلباء کے پاس ہونے کی شرح 58.85فیصد رہی۔