پنجاب کے وزراء اور اعلیٰ بیورو کریٹس کیلئے 8بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزراء اور اعلیٰ بیورو کریٹس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر آٹھ بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی وزراء اور اعلیٰ بیورو کریٹس کیلئے آٹھ بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ محکمہ خزانہ نے اس سلسلہ میں پیپر ورک شروع کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بلٹ پروف گاڑیاں چیف سیکرٹری پنجاب ، ہوم سیکرٹری سمیت اہم ذمہ داریاں نبھانے والے دیگر بیورو کریٹس اور صوبائی وزراء کو دی جائیں گی ۔