پی آئی میں میں ضرورت سے زائد بھرتیو ں کا انکشاف ،کروڑوں کا نقصان
اسلام آباد (آن لائن)قومی ائرلائن میں ضرورت سے زائدبھرتیوں سے قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کاانکشاف ہواہے ،بااثرسیاسی شخصیات کے دباؤاورنوازنے کی پالیسی نے پی آئی کوتباہی کے دہانے پرپہنچادیاہے ۔دستاویزات کے مطابق پی آئی اے میں نئی تعیناتیوں کے لئے مختص بجٹ کے باوجودانتظامیہ نے مختلف کیڈرکے 500سے زائداہلکاروں اورافسران کوبھرتی کرکے قومی ائیرلائن کومجموعی طورپردوبرسوں کے دوران 68کروڑ19لاکھ 41ہزار472روپے کانقصان پہنچایاہے ،دستاویزات کے مطابق انتظامیہ نے منظوری کے بغیرایڈوائزرٹوچیئرمین کوماہانہ 4لاکھ17ہزارلاکھ سے زائدپربھرتی کیااسی طرح ادارے کی ضرورت13ڈائریکٹروں کی بھرتی کے بجائے 16ڈائریکٹربھرتی کئے گئے اوران 3ڈائریکٹروں کومختص بجٹ سے زائد2کروڑ24ہزارسے زائدکی ادائیگی کی گئی ،انتظامیہ نے کاک پٹ کریواورکیڈٹ پائلٹ کی مختص اسامیوں سے 10افراد زائدبھرتی کرکے ادارے کو2کروڑ63لاکھ روپے سے زائدکانقصان پہنچایاہے ،اسی طرح ٹرینزانجینئرکی مختص90آسامیوں کے بجائے115ٹرینی انجینئرزبھرتی کئے گئے جس سے ادارے کو1کروڑ36لاکھ78ہزارروپے سے زائدکانقصان پہنچایاگیا،آفیسرزانجینئرزاورکریوچیف کی مختص 793آسامیوں کی جگہ پر963افرادکوبھرتی کرکے ادارے کو18کروڑسے زائدجبکہ کیبن کریوکی مختص1881آسامیوں کے بجائے2173افرادکوبھرتی کرکے ادارے پر42کروڑ93لاکھ66ہزارروپے سے زائدکانقصان پہنچایاگیا۔