قصور: ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے مریض جاں بحق‘ ورثاء کا احتجاج
قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے 40 سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ روڈ کوٹ کے محمد اکرم انصاری کو سینے میں درد محسوس ہوئی تو اسے علاج کیلئے ڈسٹر کٹ ہسپتال لایا گیا۔ ڈیوٹی ڈاکٹر سعد نے مریض کو لگانے کیلئے بازار سے ایک انجکشن لکھ کر دیا انجکشن کے لگتے ہی مریض کی حالت غیر ہو گئی اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے دم توڑ گیا جس پر ورثاء نے ڈاکٹر اور عملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقدمہ درج کر نے کا مطالبہ کیا۔ ورثاء کے مطالبے پر اے ڈی سی جی موقع پر پہنچے اور ورثاء کو کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔