انسانی حقوق کے علمبردر امریکہ نے بیمار نوجوان کو بیدخل کردیا
کراچی (سٹاف رپورٹر) انسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار بنے والے امریکہ نے ایک بیمار نوجوان کو بنا کسی طبی امداد اپنے ملک سے بے دخل کردیا۔ چند ہفتے قبل امریکہ میں مقیم پاکستانی نوجوان امیر اللہ کے سر میں تکلیف ہوئی تھی جس پر اسے امریکہ کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا، امیر اللہ نامی نوجوان کے طبی معائنے کے انکشاف ہوا کہ وہ برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا ہوگیا جس پر امریکہ نے اسکالر شپ حاصل کرنے والے پاکستانی کو فوری طور پر اپنے ملک سے بے دخل کردیا ۔ امیر اللہ رات گئے کراچی ایئرپورٹ پہنچا ہے ۔ امیر اللہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کا رہائشی ہے ۔