• news

لوڈشیڈنگ جاری،لاہور میں بند ہونیوالے فیڈر 36 گھنٹے بعد بھی مکمل بحال نہ ہو سکے

لاہور ( نیوز رپورٹر+نامہ نگاران)لوڈ شیڈنگ جاری، پانی بھی نایاب، شہریوں کو شدید مشکلات۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جمعے کے روز ہونے والی بارش کے باعث بند ہونے والے لیسکو کے فیڈر 36 گھنٹے بعد بھی مکمل بحال نہ سکے، لاہور کے متعدد علاقوں اقبال ٹائون (گلشن بلاک) ٹھوکر نیاز بیگ، رحمان پورہ، مصری شاہ، مغل پورہ، یتیم خانہ بند روڈ، شاہدرہ، گریفن ہائوسنگ سکیم، ہربنس پورہ، صحافی کالونی سمیت دیگر کے فیڈرز ہفتے کے دوپہر 2 بجے تک بھی مکمل بحال نہ ہوئے۔ بتایا گیا ہے ہفتے کی چھٹی سرکاری ہونے کی وجہ سے لیسکو کے ایکسیئن، ایس ڈی اوز دفاتر سے غائب رہے جس کی وجہ سے ڈیڈ شارٹ ہونے والے فیڈرز کی پٹرولنگ نہ ہو سکی۔ شہریوں کو 36 گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ لیسکو حکام نے بجلی کی مکمل بحالی کے انتظامات کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کر لی۔ کسووال میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری خواتین اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ کمالیہ میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اکثر مساجد میں وضو کے لئے پا نی نایاب، گرمی سے نمازیوں کا برا حال عوامی وسماجی و شہری حلقوں کی واپڈا اور حکومت کو بد دعائیں۔ شہریوںنے احتجاج کرتے کہا لوڈشیڈنگ سے شہری ذلیل وخوار ہونے لگے۔ ڈونگہ بونگہ ،وہاڑی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہوگئے باربار ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی سے عوام کی لا کھوں روپے کی الیکٹرونکس اشیاء جل گئیں- جہلم میں بھی لوڈ شیڈ نگ سے کا روبا ری ،تعلیمی اور گھریلو امور کو مشکلا ت سے دوچار کر رکھا ہے کا روبار ی زند گی مفلو ج ہو چکی ہے ۔عارف والا و گرد نواح میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری 6گھنٹے کی مسلسل بریک ڈائون ،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ شہری حلقوں میں 12گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 16گھنٹے سے تجاوز کرگیا عوام نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ چک امرو سے نامہ نگار کے مطابق شکرگڑھ تحصیل بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا۔ شکرگڑھ شہر اور اسکے درجنوں قصبات اور سینکڑوں دیہات میں 14سے 16سولہ گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے کاروبار زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ لوڈشیڈنگ

ای پیپر-دی نیشن