این اے 122 کا فیصلہ، سانگلہ ہل کے گداگر نے خوشی میں 40 ہزار روپے بانٹ دئیے
سانگلہ ہل (آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 پر مبینہ دھاندلی کیس میں الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے حق میں آنے کے بعد سانگلہ ہل کے ایک 80 سالہ معروف گداگر نے خوشی میں گداگری کے ذریعے جمع کئے گئے40 ہزار روپے اپنے طبقہ کی خواتین بچوں میں بانٹ دئیے۔ بابا لعل خان نے اپنی جھونپڑی کے باہر اہلخانہ کے ہمراہ عمران خان کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا بھی کرائی۔