• news

سپیکر کے طور پر ایاز صادق کا کردار مثالی رہا‘غیر جانبدار رہ کر ایوان کو چلایا

اسلام آباد (سجاد ترین/ خبر نگار خصوصی) مشرف کے دور 2002ء میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے سیاسی افق پر چمکنے والے ستارے ایاز صادق آہستہ آہستہ سیاسی میدان میں کامیابیاں حاصل کرتے رہے۔ 2008ء کے انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ پارلیمانی سیاست میں متحرک نظر آئے تھے پھر 2013ء کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ پارلیمانی سیاست میں متحرک نظر آتے تھے پھر 2013ء کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد انہیں قیادت نے قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب کروایا مگر ان کی کامیابی بچپن کے دوست عمران نے الیکشن میں چیلنج کر دیا اور 22 اگست کا دن سردار ایاز صادق پر بھاری رہا۔ بطور سپیکر سردار ایاز صادق کا کردار مثالی رہا ہے وہ مکمل طور پر غیر جانبدار ہو کر ایوان کو چلاتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن