• news

سندھ میں طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے: زرداری کا نوازشریف کو خط

کراچی (آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری سندھ کے بیشتر شہروں میں طویل لوڈشیڈنگ پر متحرک ہو گئے ہیں اور وزیراعظم نوازشریف کو خط لکھ ڈالا۔ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو سندھ سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے لئے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت دو ارب چالیس کروڑ بجلی کا بل ادا کر چکی ہے صرف حیسکو کے کچھ واجبات باقی ہیں اس کے باوجود سندھ کے مختلف اضلاع میں بیس، بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بدترین گرمی میں اتنی لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے بجلی کی یہی صورتحال رہی تو رمضان کی طرح ہیٹ اسٹروک کی سی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی خط لکھا مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے بجلی گھروں کے نرخ اور ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی کے ٹیرف کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن