• news

قصور سکینڈل: گرفتار ملزموں کیخلاف زیادتی کے مزید 2 مقدمات درج

قصور (نمائندہ نوائے وقت) پولیس تھانہ گنڈا سنگھ نے حسین خانوالہ جنسی سکینڈل میں گرفتار ملزمان کے خلاف زیادتی کے مزید دو مقدمات درج کر لئے جبکہ آر پی او شیخوپورہ رینج صاحبزادہ شہزاد سلطان نے جنسی سکینڈل کے گرفتار ملزمان کو موبائل فونز سمیت متعدد سہولیات فراہم کرنے اور ان سے ساز باز ہونے پر مختلف تھانوں تھانہ اے ڈویژن، تھانہ بی ڈویژن، تھانہ گنڈا سنگھ اور سی آئی اے کے تمام محروں کو معطل کرکے تھانے چھوڑنے اور پولیس لائن میں حاضر ہونے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ معطل ہونیوالوں میں محمد احمد، محمد اسلم بھالہ، محمد نذیر اے ایس آئی، محمد عامر، محمد اشرف شامل ہیں۔ دوسری جانب حسین خانوالہ کے متاثرین نے جے آئی ٹی کا بائیکاٹ جاری رکھا جبکہ جے آئی ٹیم نے گزشتہ روزتفتیش کا سلسلہ جاری رکھا اور ملزمان کے بیانات قلمبند کئے جاتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن