وزیر داخلہ چودھری نثار کی پریس کانفرنس نامعلوم وجوہات کی بنا پر پھر ملتوی
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ایک مرتبہ پھر اپنی پریس کانفرنس نا معلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی۔ وزیر داخلہ کے ترجمان کی طرف سے میڈیا کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ وزیر داخلہ ہفتہ کی شام 6 بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کریں گے تاہم بعدازاں ترجمان کا تحریری پیغام آیا کہ وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے لیکن ترجمان نے پریس کانفرنس ملتوی کئے جانے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا۔