• news

ایران کیساتھ گیس منصوبہ جلد مکمل کرینگے، تاپی گیس پائپ لائن پر عملدرآمد دسمبر تک شروع ہوجائیگا: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کئے جانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ دورمیں پاکستان کو توانائی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دورمیں پاکستان کو توانائی کی اشد ضرورت ہے ،گوادر بندرگاہ سے نوابشاہ تک گیس پہنچانے کیلئے گیس پائپ لائن کی تعمیر کا کام جلد ہی شروع کر دیا جائیگا۔ شاہد خاقان عباسی نے ترکمانستان ، افغانستان، پاکستان اور بھارت کی شراکت سے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں بتایاکہ اس منصوبے پر عملدرآمد بھی دسمبر تک شروع ہو جائیگا۔انہوں نے کہاکہ تاپی گیس پائپ لائن مکمل ہونے میں کم سے کم تین سے چار سال کا وقت لگ سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن