مصر: پولیس سٹیشن پر حملے کا الزام‘ اخوان المسلمون کے رہنما بدیع سمیت 16 ملزموں کو عمر قید‘ 68 بری
قاہرہ (رائٹرز) قتل اور تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے اہم رہنماؤں محمد بدیع البلتیگی‘ سکالر سفوات ہگنیری سمیت 16 کو عمر قید‘ 28 ملزموں کو 10 برس تک قید کی سزائیں سنا دیں اور 68 کو بری کر دیا جبکہ 76 افراد کو غیر موجودگی میں عمر قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔ ان پر 2013ء میں پولیس سٹیشن پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ اس واقعہ میں 5 افراد مارے گئے تھے۔ ملزموں نے پنجرے میں بیٹھ کر پارٹی کا نشان بنایا اور فوجی حکومت مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ یاد رہے بدیع کو 6 ویں بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔